ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جے این یو کے ٹینک کے مطالبے پر جامعہ کے وائس چانسلر بولے، ہمارے یہاں پہلے ’’مگ‘‘لگا ہے

جے این یو کے ٹینک کے مطالبے پر جامعہ کے وائس چانسلر بولے، ہمارے یہاں پہلے ’’مگ‘‘لگا ہے

Mon, 31 Jul 2017 10:48:23    S.O. News Service

نئی دہلی، 30جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جے این یو کے وائس چانسلر کی طرف سے طالب علموں کو متاثر کرنے کے لئے کیمپس میں فوج کا ایک ٹینک رکھنے کی خواہش جتانے پر اٹھے تنازعہ کے درمیان جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی)کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے کہا کہ ہماری یونیورسٹی میں پہلے سے ہی لڑاکا طیارہ’’مگ‘‘لگا ہوا ہے۔جے ایم آئی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے کہاکہ ہمارے یہاں پہلے ہی مگ طیارہ لگا ہوا ہے،یہ ترغیب فراہم کرنے کے لئے ٹھیک ہے،اچھا ہے، بچوں کو ایک طرح سے ترغیب ملے گی، جن لوگوں نے ملک کے لئے خدمات دی ہیں، سرحد پر قربانی دی ہے،ان کے بارے میں فخر کا احساس آئے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ (جے این یو کے وائس چانسلر)چاہتے ہیں، اگر وہاں نہیں ہے ... تو ٹینک بھی چاہتے ہیں تو رکھ سکتے ہیں۔

احمد نے کہا کہ دیکھئے آپ کو صرف محب وطن ثابت کرنے کے لئے ایسا کرنا ٹھیک نہیں ہے،اگرچہ بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ایسی پہل میں کوئی برائی نہیں ہے۔یونیورسٹی سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ہندوستانی فضائیہ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کو سال 2010میں دو مگ طیارہ دیا تھا،یہ دونوں مگ طیارے جامعہ کے انجینئرنگ کے سیکشن کے سامنے لگے ہیں۔


Share: